ریلوے ملتان ڈویژن،مختلف اسامیوں پربھرتی کیلئے ٹیسٹ،83امیدوار کامیاب

  ریلوے ملتان ڈویژن،مختلف اسامیوں پربھرتی کیلئے ٹیسٹ،83امیدوار کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ چہارم کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے فزیکل اور سکل ٹیسٹ کا جاری(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ہیں حاضر ہونے والے 550 امیدواروں میں سے 83 کامیاب،تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن میں سگنل معاون،کیرج اینڈ ویگن معاون،لوکو معاون،معاون پاور سپلائی،معاون سگنل ڈیزل،پمپ معاون، اور آر ٹی ایل معاون کی بھرتی کے لئے بلائے گئے 2000 امیدواروں میں سے 550 امیدوار حاضر ہوئے جن میں سے 83 کامیاب قرار پائے،اس موقع پر ڈی ایس شعیب عادل ا ور ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر نے ریلوے گراونڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،واضح رہے ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ چہارم کی ان بھرتیوں کے لئے فزیکل اور سکل ٹیسٹ کا سلسلہ 27 نومبر تک جاری رہے گا،گزشتہ روز سکل اور فزیکل ٹیسٹ کے دوران ریلوے افسران ڈویژنل پرسانل آفیسر نصیر احمد خان، ڈویژنل مکینیکل انجینئر راناعمران اور ڈویژنل الیکٹرکل انجینئر اسماعیل بھی گراونڈ میں موجود رہے،واضح رہے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے خواہشمند 40 ہزار 255 امیدواروں میں سے روزانہ کی بنیاد پر 2000 امیدواروں کو بلایا جائے رہاہے۔
کامیاب