میاں چنوں خیبر میل حادثے سے بال بال بچ گئی، مرمت کے بعد گاڑی روانہ

میاں چنوں خیبر میل حادثے سے بال بال بچ گئی، مرمت کے بعد گاڑی روانہ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) خیبر میل ایکسپریس کی دو بوگیوں کے کمپلین ٹوٹ گئے - تاہم ٹرین کو بروقت روک لیا گیا، جس سے کوئی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

جانی نقصان نہیں ہوا - تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل گزشتہ روز سوا چھے بجے دو گھنٹے کی تاخیر سے میاں چنوں پہنچی، دو منٹ کے سٹاپ کے بعد ٹرین روانہ ہونے لگی تو بوگی نمبر سات اور آٹھ کے کمپلین ٹوٹ گئے - تاہم ٹرین کی رفتار زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے اسے بروقت روک لیا گیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا - محکمہ ریلوے کی ٹیموں نے بوگیوں کی مرمت کی، جس کے بعد 45 منٹ کی مزید تاخیر سے ٹرین کو اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر