33ویں قومی گیمز کی تقریب تقسیم انعامات، نیوی نے میدان مارلیا

      33ویں قومی گیمز کی تقریب تقسیم انعامات، نیوی نے میدان مارلیا

  



کراچی:(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نیوی نے 9 میں سے 8 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔33 ویں قومی گیمز کی سیلنگ چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات نیشنل سیلنگ کلب میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے، انھوں نے قومی ایونٹ کے کامیاب انعقاد میں پاک بحریہ اور پاکستان سیلنگ فیڈریشن حکام کی انتھک کاوشوں کی تعریف کی۔پاکستان نیوی نے 9 میں سے 8 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن پائی، پی اے ایف  دوسرے، پاکستان آرمی تیسرے اور خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر رہی۔

پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کمانڈراکرم طارق نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی