انگلینڈ سیریز کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21نومبر سے شروع ہوگا
کراچی (این این آئی)انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔ 9 روزہ تربیتی کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم،صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حتمی سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا جبکہ قومی ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز آئندہ ماہ ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔