برازیل: فارمولا ون کے دوران بارش، گاڑیاں ڈی ٹریک

برازیل: فارمولا ون کے دوران بارش، گاڑیاں ڈی ٹریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا: (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے خراب موسم میں فارمولا ون کا پریک ٹس سیشن کا انعقاد ہوا، بارش اور گیلے ٹریک سے گاڑیاں ڈی ٹریک ہوئیں، خطرناک ٹکروں نے ایونٹ کو سسنسنی خیز بنا دیا، سباسچن ویٹل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فارمولا ون ریس برازیل گراں پری کا پریکٹس سیشن ہوا، بارش اور گیلے ٹریک نے بھی ڈرائیورز کا جنون ٹھنڈا نہیں ہونے دیا۔پھلسن میں تیز رفتاری اور زبردست کنٹرول کا مظاہرہ کیا گیا، ڈی ٹریک ہونے اور ٹکروں، فنی خرابی کا شکار گاڑیوں نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ جرمنی کے سباسچن ویٹل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔برازیل مین تین بار کے ونر سباسچن ویٹل نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور صفر نو اعشاریہ دو ایک سات سیکنڈ میں طے کیا۔ میکس ورسٹیپن تیسرے نمبر پر رہے۔ بارش برستے موسم میں ایف ون ریس کے جوشیلے کھیل سے سب محظوظ ہوئے۔