محمد عباس بالنگ کوچ وقار یونس  کی نظر میں سمارٹ بالر بن گئے

محمد عباس بالنگ کوچ وقار یونس  کی نظر میں سمارٹ بالر بن گئے

  



پرتھ: (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے پاکستانی پیسر محمد عباس کو سمارٹ باوٓلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ درست جگہ پر گیندیں کرتے ہوئے بخوبی جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اور اسے باو?لنگ کرتے دیکھ کر انہیں گلین میک گرا کی یاد آجاتی ہے۔بریڈمین فاؤنڈیشن کی جانب سے اعزاز کے حصول کیلئے سجائی جانے والی تقریب میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ ماضی میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں باو?لنگ کرتے ہوئے محمد عباس بھرپور فارم میں تھا لیکن وہ وکٹیں یکسر مختلف تھیں لہٰذا امید ہے کہ وہ خود کو ماحول سے جلد ہی ہم آہنگ کر لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دانت میں تکلیف کے سبب اسے ا?سٹریلیا اے کیخلاف تین روزہ میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن اب اس سے دو روزہ میچ میں بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے باو?لرز کو وہی ہدایات دی ہیں جو کہ وہ عام طور پر دیتے ہیں کہ کامیابی خود نہیں ملتی بلکہ جان مارنی پڑتی ہے لہٰذا وہ پوری محنت کے ساتھ باو?لنگ کریں اور اپنی فٹنس کا خیال بھی رکھیں کیونکہ یہ بھی ایک انتہائی ضروری پہلو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان جونیئر نے ٹور میچ میں پانچ وکٹیں لے کر خود کو پہلے ٹیسٹ کا مضبوط امیدوار بنا لیا ہے تاہم ان کے پاس محمد موسیٰ اور نسیم شاہ جیسے نوجوان پیسرز کے ساتھ لیگ سپنر یاسر شاہ بھی موجود ہیں جن کی جانب سے اچھے کم بیک کی توقع ہے جو گزشتہ ٓار آسٹریلیا کے دورے میں بہت اچھی کارکردگی پیش نہیں کر سکے تھے۔ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا فاتح بن کر وطن لوٹنا چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی