حکومت معیشت بحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر خاور علی شاہ

حکومت معیشت بحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، ڈاکٹر خاور علی شاہ

  



کبیروالا (تحصیل رپورٹر) پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رحجان میں اضافہ خوش آئندہے، ملکی معیشت بہترہونے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی،کرتار پور راہدی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کھولنے سے عالمی سطح پر پاکستان کا روشن چہرہ سامنے آیا،کشمیرکا مسئلہ ضرور حل ہوگااور کشمیریوں کو حق خود ارادیت ضرور ملے گا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت نے سمجھداری اور سیاسی حکمت عملی اختیار کرکے ثابت کردیا ہے کہ احتجاجی سیاست کو تعمیری سوچ سے شکست دی جاسکتی ہے،اپوزیشن جس مہنگائی پر ”سیاست“چمکارہی ہے،اس مہنگائی کے ذمہ دار موجودہ حکمران نہیں بلکہ ماضی کے وہ حکمران ہیں،جنہوں نے مسائل کے حل کیلئے مستقل اقدامات کی بجائے ”ڈنگ ٹپاؤ“ پالیسیوں اپنائی اور حاصل کردہ غیر ملکی قرضوں غیر ضروری ترقیاتی منصوبہ جات پر لگائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جس مستقل مزاجی کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،اس کے ثمرات بہت جلد عوام کو ریلیف کی صورت میں ملنا شروع ہوجائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر