راجن پور میں تا جدار ختم نبوت کانفرنس، پیر سیف الرحمن درخواستی کی خدمات کو خراج تحسین
راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی رہنما جانشین پیر سیف الرحمن درخواستی مولانا پیر رحمت الرحمن (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
درخواستی جمعیت علمائے اسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا عتیق الرحمن ارشد پاکستان علماء کونسل کے مبلغ مولانا نصراللہ قاسمی وفاق المدارس العربیہ ضلع راجن پور کے کنونئیر مولانا عبدالصمد درخواستی مصالحتی و امن کمیٹی کے چئیرمین سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری کفایت اللہ درخواستی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی خطیب اسلام صاحبزادہ مولانا عثمان انیس درخواستی نے جمعیت علمائے اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام 16 ویں سالانہ جامعہ مسجد ابوہریرہ لاری اڈہ راجن پور میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس و تعزیتی اجتماع مولانا پیر رحمت الرحمن درخواستی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی ؒ اکابر و اسلاف کی عظیم روایات کے امین اور خانوادہ درخواستی کا روشن ستارہ تھے جنہوں نے ساری زندگی اپنے نانا جان حافظ الحدیث حضرت درخواستی کی تعلیم و تربیت کے مطابق تعلیمات نبویہ کے فروغ و اشاعت کے لئیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ جامعہ مسجد ابوہریرہ کے خطیب و امام مولانا ابوبکر درخواستی عظیم نعت خواں مولانا عبدالباسط حسانی راؤ محمد طیب مدنی مولانا ساجد عثمانی مولانا اسلم بھٹی مولانا سیف الرحمن بھٹی حاجی عبدالعزیز بھٹی مولانا عمر مزاری نے مولانا پیر سیف الرحمن درخواستی کی علمی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جمعیت علمائے اسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا عتیق الرحمن ارشد نے مزید کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے دفاع کے لئیے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے انہوں نے کہا کہ تمام تر کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے اور قادیانیوں کے ساتھ ہر سطح پر بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ان کانفرنسوں کا مقصد عوام الناس میں حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا اور محبت رسول ؐ لوگوں کے دلوں میں بٹھانا ہے۔اختتامی خطاب و دستار بندی حفاظ کرام حضرت درخواستی ؒ کے جانشین حضرت مولانا رحمت الرحمن درخواستی نے کرائی۔انہوں نے پاک فوج پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء کے لئیے بھی دعا کروائی۔
خدمات