وہاڑی:رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے گھرجانیوالی سڑک پر گڑھا، مسائل میں اضافہ

وہاڑی:رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے گھرجانیوالی سڑک پر گڑھا، مسائل ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے گھر کو جانے والی سڑک پر واٹر سپلائی لائن پھٹنے سے گڑھا پڑ گیا واقعات(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کے مطابق بلدیہ حکام کی مبینہ غفلت لاپرواہی کی وجہ سے شہر میں صاف پینے والی سپلائی لائن لیکج ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے گھر کو جانے والی سڑک پر گڑھا بن چکا ہے جس سے واٹر سپلائی لائن کا صاف پانی ہر وقت موجود رہتا ہے اور مکس ہونے سے شہری الودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اس سلسلہ میں متعدد بار متعلقہ بلدیہ حکام کو آگاہ کیا مگر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس پر عوامی و سماجی اور شہری حلقوں کاشف علی منیر حسین محمد خالد فدا حسین محمد عامر غلام حسین اور محمد سلمان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر سپلائی لائن لیکج کی وجہ سے پختہ سڑک پر گڑھا بن چکا ہے اسی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے صاف پینے کے پانی میں گندا پانی مکس ہو رہا ہے علاقے میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے لہذا وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی وہاڑی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر