چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل، آج نتائج کااعلان

  چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل، آج نتائج کااعلان

  



ملتان،لیہ +کوٹ ادو، مظفر گڑھ، خان گڑھ(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر، نمائندگان پاکستان) چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں سٹوک کیٹگری کی گاڑیوں کے مقابلے ہوئے، جس میں 49گاڑیوں نے حصہ لیاجن میں 2خواتین بھی شامل تھیں، دوسرے مرحلے کا افتتاح کمشنر ڈی جی خان مدثرریاض ملک نے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، اے ڈی سی ریونیو عطاالحق اور اے ڈی سی جی جام آفتاب بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر مدثر ملک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی روشنی میں پنجاب بھر میں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے، تھل جیپ ریلی جیسے مختلف تفریح پروگرامز کا انعقاد اس خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں اور ایسے پروگرامز تسلسل سے جاری رہیں گے، جس سے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح میسر آئے گی بلکہ سیاحت اور مقامی ثقافت کو بھی فروغ ملے گا،انہوں نے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کو قومی سطح سے بین الاقوامی سطح تک لے کر جایا جائے گا، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے گی اور ٹی ڈی سی پی کے تعاون سے اس میں بین الاقومی ڈرائیورز کو بھی بلایا جائیگا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سٹوک کیٹگری کے کوالیفائیڈراونڈ کے ونرشکیل کو ٹریک پر روانہ کیا، بعد ازاں یکے بعد دیگر 4منٹ کے وقفے سے گاڑیوں کے ٹریک پر روانہ کیا گیا، خواتین کیٹگری میں سلمیٰ خان اور زویاخان بھی ریس کا حصہ تھیں،انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کئے گئے ہیں، امسال گزشتہ سالوں سے زیادہ گاڑیاں ریس میں حصہ لے رہی ہیں، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تھل جیپ ریلی سے علاقائی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے اور معاشی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ نتائج کا اعلان آج فیصل سٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا۔تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر خزاں فیسٹیول کے سلسلے میں شام کے وقت خوبصورت آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف گلوکار مراتب علی، نادیہ خان اور اعجاز راہی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس کو عوام نے خوب سراہا۔ ہیڈ محمد والا کے مقام پر چوتھی تھل ڈینررٹ جیپ ریلی کا آغاز ہوتے ہی تھل کے مقام پر جنگل میں منگل کا سماں پیدا ہو گیا جہاں پر عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے، گزشتہ روز ہونے والے افتتاح کے موقع پر کوٹ ادو پاورکمپنی (کیپکو)کے منیجر کا رپوریٹ سروسز راڈ عمران اقبال سمیت شوکت حیات بوسن، میاں وقاص قریشی، جمیل شاہ، خلیل الرحمن گورمانی، سمیع اللہ میاں خیل، ڈاکٹر حماد نے شرکت اور ریلی میں منعقد ہ مختلف پروگرام جھومر، گھوڑ ا ڈانس، آتش بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے تھل میں جیپ ریلی کے موقع پرڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگرنے ایس ڈی پی او کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ ٹریک کا دورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد عطاالحق اور جام آفتاب حسین کے ہمراہ ٹریک کا جائزہ اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیئے، مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے پروگرامز کیلئے واک تھرو گیٹس اور خاردار تاروں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ملتان اور مظفرگڑھ سے شامل ہونے والے شہریوں کی شرکت کو تحفظ دینے کیلئے روڈز پر ایلیٹ فورس اور ڈولفن سکواڈز کے گشت کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا، ایونٹ کا راستہ بھول جانے والوں کیلئے ٹریفک سٹاف پر مشتمل دستے بھی روڈز پر گشت کر رہے ہیں اور شرکا کو گائیڈ کر رہے ہیں، مظفرگڑھ پولیس اس میگا ایونٹ میں بھرپور شرکت کر رہی ہے اس میگا ایونٹ کو یادگار ایونٹ بنایا جا رہا ہے پاکستان بھر سے آنے والے شرکا کو تحفظ عزت و احترام سے دیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایک پیج سے پاکستان بھر سے آئے مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات تشکیل دئیے ہوئے ہیں، اس میگا ایونٹ سے صحرا بیاباں سے پررونق سماں پیش کر رہا ہے اور شہری اس سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تھل میلہ جیپ ریلی ایسے میگا ایو نٹ کا بنیادی مقصد نو جو ان نسل کو مقامی ثقافتوں سے آگا ہی اور اپنی صلا حتیں منو انے کے لئے مواقع فراہم کر نا ہے اور ریگزار تھل کی معیشت میں بہتری اور کا روبا ری سر گر میو ں کے فروغ کا بھی اہم سبب ہیں یہ با ت صوبا ئی وزیر جیل خا نہ جا ت زوار حسین وڑائچ نے تھل میلہ و جیپ ریلی کے دوسرے روز اسٹالز کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ تقریب میں صوبا ئی وزیر جیل خا نہ جا ت زوار حسین وڑائچ،غلام قاسم سرگا نہ، صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری زراعت محمد طا ہر رندھا وا،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا،سجن خان تنگوانی، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی، صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری کمیو نیکشن اینڈ ورکس شہا ب الدین خان سیہڑ، اے سی لیہ، چوبا رہ، کروڑ و اے سی میانوالی،و معززین علا قہ اور عام شہر یو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلہ میں ڈی ڈی سما جی بہبود مشتاق حسین، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول، اے ڈی واٹر منیجمنٹ مہر ریاض کلا سرہ، ڈی ڈی زراعت غلام یٰسین واندر، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر 1122ڈاکٹر سجاد احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ڈاکٹر طا رق گدارہ، سی او تعلیم محمود حسین ملک، ڈی او تعلیم ذوالفقار علی سہرانی،ڈی او ایلیمنٹری گلشیر، سی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ کی نگرانی میں سٹا لز لگا ئے گئے جن پر محکمہ کی تما م مصنوعات ڈسپلے کی گئی تھیں جنہیں شرکاء کی کثیر تعداد نے دیکھا۔اس موقع پر ثقافتی جھو مر ٹیبلو،نیزہ بازی، خاکے، اونٹ و گھوڑا رقص، ما رچ پاسٹ، پی ٹی شو، جمنا سٹک کا شاندار مظا ہرہ کیا گیا۔اور جیپ ریلی میں شریک گاڑیوں کی آمد پر اور روانگی پر شرکاء میلہ نے خوب داد دی۔ڈی سی ذیشان جا وید نے کہا کہ تھل جیپ ریلی و میلہ نہ صرف علا قے کی پروجیکشن بلکہ علاقے کی پسما ندگی کے خا تمے کے لئے بھی نمایا ں اہمیت کا حا مل ہے اور ضلع کی عوام کی تفریح طبع کے لئے ایک خوبصورت اضافہ بھی ہے اس لئے اس کے بہترین و منظم انتظا ما ت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پا کستا ن کے تین بڑے صحراؤں میں ضلع لیہ کا تھل کا یہ خطہ بھی شامل ہے جو پہلے گمنا م تھا لیکن میلے اور جیپ ریلی کے انعقاد سے صرف پا کستا ن ہی نہیں پو ری دنیا میں ہی جا نا جا ئے گا۔ اوریہ خطہ میلے اور جیپ ریلی کی بدولت ہما ری بھر پور شنا خت بنے گا جس سے تھل کی غربت اور پسما ندگی میں کمی اور یہاں کی معیشت میں اضا فہ ثابت ہو گا۔ کیو نکہ اس طرح کے میگا ایو نٹ علا قے کی تقدیر بدلنے میں نما یا ں کردار حامل ہو تے ہیں۔اسی طرح انہو ں نے کہا کہ تھل جیپ ریلی پا کستا ن کا تیسرا بڑا ایو نٹ ہے جس کا ٹریک 155کلو میٹر طو یل ہے۔بعد ازاں ڈی سی ذیشان جا وید،صوبا ئی وزیر جیل خا نہ جا ت زوار حسین وڑائچ و دیگر ایم پی ایز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے میلہ میں لگے تمام سٹا لو ں کا بھی معائنہ کیا اور اچھے انتظا ما ت کر نے پر تمام محکمو ں کو شاباش دی۔۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر