لیڈیز کٹیگری میں ریسر سلمی کی پہلی پوزیشن،1گاڑی کو حادثہ

  لیڈیز کٹیگری میں ریسر سلمی کی پہلی پوزیشن،1گاڑی کو حادثہ

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)چوتھی تھل جیپ ریلی میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق خاتون ریسرسلمیٰ نے لیڈیز کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق باضابطہ طورپرپوزیشنوں کااعلان آج 17نومبر کی رات کوفیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کیاجائے گا۔یاد رہے کہ تھل جیپ ریلی کی وومن کیٹگری میں صرف دو خواتین نے حصہّ لیا۔اس طرح خاتون ر(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

یسر سلمیٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ملتان (نمائندہ خصوصی)تھل جیپ ریلی میں ریس کے دوران خاتون ریسر زویاطارق کی گاڑی کو آگ لگ گئی،گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی جبکہ تماشائیوں نے خاتون ریسر کو بحفاظت گاڑی سے باہر نکال لیا، حادثے کے بعدامدادی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں،گزشتہ روز چوتھی تھل جیپ ریلی میں ریس کے دوران خاتون ریسر سٹارٹنگ پوائنٹ سے 30کلومیٹر دورگئیں تو کھیڑی کے مقام پر ان کی گاڑی کو جمپ کھاکر ایک گڑھے میں گری اس کے بعد انہوں نے گاڑی کو ٹریک پر بھگانے کی کوشش کی تو انجن سےدھواں نکلنے کے بعد آگ کے شعلے نکلنا شروع ہوگئے، جنہوں نے پوری گاڑی کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور گاڑی جل کر تباہ ہوگئی،اس دوران موقع پر موجود لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون ریسر کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکال لیا، اس حادثہ کی اطلاع پر امداد ی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئیں اور تباہ شدہ گاڑی کو ٹریک سے ہٹاکردوسری گاڑیوں کے لئے کلیئر کردیا۔

آؤٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر