ہیپاٹائٹس بی اور سی کے حوالے سے پاکستان کا عالمی سطح پر دوسرا نمبر، رپورٹ

      ہیپاٹائٹس بی اور سی کے حوالے سے پاکستان کا عالمی سطح پر دوسرا نمبر، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پاکستان عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے، محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 140 ملین افراد کو وائرل ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔ تقریباً 14ملین افراد میں (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

وائرل ہیپاٹائٹس کے نتائج مثبت ہوسکتے ہیں جن کیلئے جدید ٹیسٹنگ کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ان میں سے تقریباً 10ملین افراد کو مزید علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے۔سرکاری اندازے کے مطابق پاکستان میں وائرل ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور علاج کے لیے تقریباً 3 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ رقم آئندہ دس برسوں میں تجاوز کرسکتی ہے۔
ہیپاٹائٹس رپورٹ