مریم بی بی کو ہرگز باہر جانے نہیں دیں گے، عثمان ڈار

مریم بی بی کو ہرگز باہر جانے نہیں دیں گے، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کو کبھی باہر جانے نہیں دے گی، کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی۔ایک انٹرویومیں عثمان(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ڈار نے کہا کہ اگر آج حکومت نواز شریف کے ساتھ مریم نواز کو بھی ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دے تو یہ لوگ سات ارب کے بانڈز فوری اور خوشی سے جمع کرادیں گے مگر ہم مریم بی بی کو کبھی باہر جانے نہیں دیں گے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ان سب کے گھر والے بھی نواز شریف کے ضامن نہ بنیں کیونکہ ن لیگ کے پہلے ہی پانچ بندے مفرور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری میں کوئی سازش نہیں ہورہی مگر دھرنے میں سازش ہورہی تھی۔
عثمان ڈار