مودی کے اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کوعمران خان نے رول بیک کر دیا، شیریں مزاری

  مودی کے اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کوعمران خان نے رول بیک کر دیا، شیریں مزاری

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے اور پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کے ناپاک عزائم کا پاکستان دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اکھنڈ بھارت پر یقین رکھتے والی مودی سرکار کے ایجنڈے اور آر ایس ایس کے نظریے کو عمران خان نے اپنی کامیاب سیاسی اور سفارتی حکمت عملی سے رول بیک کر کے رکھ دیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی مظالم کے باوجود سلامتی کونسل اور دنیا بھر کے سلامتی اور امن کے ضامن دارالحکومتوں کی پراسرار خاموشی ڈپلومیسی سوالیہ نشان بن گئی ہے پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور متحرک پبلک ڈپلومیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا طلسم ٹوٹ رہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے مودی اور آر ایس ایس کو پوری دنیا میں بے نقاب کر کے ہر محاذ پر پسپائی سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے میڈیا سے گفتگو اور پی آئی سی ایس ایس، پکس کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔شیریں مزاری نے مزید کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہو گا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر ایشو کو صحیح طور پر ہینڈل نہیں کیا وزیر اعظم عمران خان نے اقوام عالم میں مودی سرکار کے عزائم اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے مظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کا حقیقی معنوں میں حق ادا کیا ہے جس کی بدولت بی جے پی کے بنیادی نظریئے کو کپتان نے رول بیک کر کے رکھ دیا ہے۔

شیریں مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر