بہاولپور:وکٹوریہ ہسپتال میں سیمینار، انڈس ہسپتال سے اہم معاہدہ

بہاولپور:وکٹوریہ ہسپتال میں سیمینار، انڈس ہسپتال سے اہم معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وکٹوریہ اسپتال کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر امیر احمد ملک کے مطابق معاہدہ کراچی انڈس اسپتال اور وکٹوریہ اسپتال کے درمیان طے پایا ہے معاہدے پر کراچی انڈس اسپتال کے مشہور و معروف ڈاکٹر شمبل اشرف اور قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد جاوید اقبال نے کیئے معاہدے کے مطابق جنوبی پنجاب میں کینسر کے بچوں کا علاج بہاول وکٹوریہ اسپتال میں ہی ممکن ہوگا نجی اسپتال کے مشہور ڈاکٹر شمبل اشرف نے میڈیاکو بتایا کہ معاہدے کے مطابق ڈاکٹرز۔ نرسز۔(بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

فارماسسٹ لیبارٹری ٹیکنیکل ایجوکیشن اور کنسلٹنٹ سروسز انڈس اسپتال دے گا سیمینارمیں کراچی انڈس اسپتال کے مشہور ڈاکٹر شمبل اشرف نے ڈاکٹرز کو تفصیلی معلومات دیں دوسری جانب قائد اعظم میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ کینسر میں مبتلا بچوں کا علاج جلد ہی بہاول وکٹوریہ اسپتال میں شروع کردیا جائیگا۔