عدالتی فیصلے پر شکرگزار،حکومتی جھوٹی ہمدردیاں بے نقاب ہوگئیں،مریم اورنگزیب

عدالتی فیصلے پر شکرگزار،حکومتی جھوٹی ہمدردیاں بے نقاب ہوگئیں،مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،میاں نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں،خیر کی توفیق صرف اللہ تعالی ہی عطا فرمانے والا ہے،حکمرانوں کے دل(بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

بڑے ہونے چاہئیں،حکومت کی جھوٹی ہمدردیاں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئی،نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کیلئے طبی طور پر تیار کرنے کیلئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں،بیرون ملک فضائی سفر کے دوران پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاو کیلئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز اس امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو محمد نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو،ڈاکٹرز کی اولین کوشش محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو اس محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں،قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ محمد نواز شریف بخیریت سفر کرسکیں،قوم کا شکریہ ادا کر تی ہوں کہ قائد محمد نواز شریف کے لیے دعائیں کرکے وہ ان سے اپنی مخلصانہ محبت اور وابستگی کا کا اظہار کرتے رہے۔
مریم اورنگزیب