سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 18 لاکھ روپے مالیت کا بیگ مالک کے حوالے کر دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 18 لاکھ روپے مالیت کا بیگ مالک کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)لاہور میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایمانداری کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے تقریبا 18 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مدینہ سے آنے والی ڈاکٹر نادرہ نذیر اپنا بیگ ارائیول لانج میں بھول گئی تھیں جس میں 43 ہزار ریال اور دیگر سامان موجود تھا۔بیگ سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس کی مالکہ سے رابطہ کیا گیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نذیر احمد نے ضروری کارروائی کے بعد بیگ ڈاکٹر نادرہ نذیر کے حوالے کر دیا۔
سول ایوی ایشن

مزید :

صفحہ آخر -