سربراہ بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ رومانیہ،عسکری قیادت سے ملاقات

سربراہ بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ رومانیہ،عسکری قیادت سے ملاقات

  



اسلام آباد(آن لائن)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جہاں نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیو ی سے ملاقاتیں ہو ئیں۔ رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پر تپاک استقبال کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ نیول چیف کو ڈیمن شپ یارڈ میں پا ک بحریہ کیلئے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا  نیو ل چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اجاگر کیا ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا حالیہ دور رومانیہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے۔

نیول چیف

مزید : صفحہ آخر