وزیر اعلیٰ پنجاب کا طلبہ کے حقوق  کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام 

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا طلبہ کے حقوق  کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام 

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کو معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے کیونکہ طلبہ کسی بھی ملک کیلئے ترقی کی منزل کے حصول میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں لہٰذاطلبہ کو اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کرنا ترجیحات میں اولین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک برس میں 8 یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ یونیورسٹیاں ان شہروں میں بنائی جا رہی ہیں جہاں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر نہیں تھے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب/ پیغام 

مزید : صفحہ آخر