22کروڑ عوام اور مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی گارنٹی ہے‘ امیر مقام
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ سو فیصد دعوے سے کہتے ہیں کہ نواز شریف علاج کے بعد ملک میں واپس آئیں گے اور اپنے خلاف بنائے گئے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ جب نواز شریف کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی تو اس وقت وہ اپنی بیمار اہلیہ کے پاس لندن میں موجود تھے۔ کیا اس وقت انہوں نے کوئی شورٹی بانڈ دے رکھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ ملک میں واپس آئے اور جیل میں گئے۔نواز شر یف کا ماضی سب کے سامنے ہے، ان کی سب سے بڑی گارنٹی 22کروڑ عوام اور ان کی اپنی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہے کہ نواز شریف واپس نہ آئیں لیکن وہ پھر بھی اپنے ملک میں واپس آئیں گے اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا سامنا کریں گے۔
‘ امیر مقام