سوات کے ٹماٹروں کی فصل تیار،سپلائی شروع،نجی کمپنیوں نے ایران سے 4ہزار 500میٹرک ٹن تماٹر درآمد کر لیا

  سوات کے ٹماٹروں کی فصل تیار،سپلائی شروع،نجی کمپنیوں نے ایران سے 4ہزار ...

  



  تفتان /کوئٹہ (این این آئی) ایران سے ٹماٹروں کی بھاری کھیپ کوئٹہ اور تفتان پہنچ گئی۔ 4 ٹریلر کوئٹہ اور 9 ٹریلر پاک ایران سرحدی شہر تفتان پہنچے۔کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ٹریلروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 500 میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے، ایرانی ٹماٹر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 7 نجی کاروباری کمپنیوں نے درآمد کیے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجے جائیں گے۔دوسری جانب سوات کے ٹماٹروں کی فصل بھی تیار ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان ٹماٹروں کی سپلائی شروع ہوگئی ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق سوات میں 500ہزار ایکٹر زمین پر ٹماٹر کی فصل اْگائی جاتی ہے، ہر سال سوات میں 51 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔سوات میں ٹماٹر کے زیادہ تر باغات بریکوٹ اور شموزئی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے واقع ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں ٹماٹر کے بحران کے باعث اس کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جس کے بعد ٹماٹر درآمد کرنے سے پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت میں خاطرخواہ کمی اور استحکام آنے کا قوی امکان ہے۔

ٹماٹر

مزید : صفحہ آخر