لاہور سمیت کئی شہروں میں سموگ کا زور ٹوٹ گیا

  لاہور سمیت کئی شہروں میں سموگ کا زور ٹوٹ گیا

  



لاہور،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سموگ کا زور ٹوٹنے لگا، لاہور کا گزشتہ روزاوسطاً ائیر کوا لٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا۔ واہگہ کے سرحدی علاقے 334 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ فضائی آلودگی میں سرفہرست، سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا 262، پنجاب اسمبلی اور چیئر نگ کراس 253، شملہ پہاڑی اور گردونواح کا ائیر کوالٹی انڈیکس 234 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے کا ائیر کوالٹی انڈیکس206، اقبال ٹاؤن 201، کینال روڈ 200، ائیر پو ر ٹ سے ملحقہ علاقوں کا 196، اپر مال 184 اور گلبرگ میں 179 ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب سموگ سے بچاؤ کیلئے شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول گزشتہ روزبھی بند رہے، سکولز مالکان نے حکومت سے سموگ کے خاتمے کیلئے مستقل حل ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی نوید سنا دی۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور کشمیر میں چند مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ وفاقی دار ا لحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی صبح سیاہ بادل چھا ئے رہے اور ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ شہر اقتدار کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ہفتے کی صبح پنجاب میں لاہور، وہاڑی میلسی، بورے والا اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہورا ورسیالکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور مردان چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفبا ر ی کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا بالائی و مشرقی اضلا ع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہیگا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 29 تک جا سکتا ہے، محکمہ مو سمیا ت کے مطابق برسات کا حالیہ سلسلہ میدانی علاقوں میں سوموار تک اور پہاڑی علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہیگا۔

سموگ، بارش

مزید : صفحہ آخر