قوم استحصالی نظام سے چھٹکارے کیلئے وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرے،بشارت راجہ

قوم استحصالی نظام سے چھٹکارے کیلئے وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرے،بشارت راجہ

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نے کہا ہے کرپشن سے پاک قیادت ہی ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے،قوم اگر مسائل، ظلم اور استحصالی نظام سے چھٹکارا چاہتی ہے تو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے،ماضی کے بلدیاتی اد ا رے عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے،نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہے،پنجاب حکومت عدالت عالیہ اور الیکشن کمیشن پاکستان کوبتائی گئی مدت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے جس کیلئے نئی حلقہ بندیوں اورٹرانزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق بشارت راجہ نے کہا جمہوری سیٹ اَپ میں بلدیاتی ادارے بنیادی انتظامی اور نمائندے کی اکائی ہیں  معیاری، جمہوری اصولوں، اقدار اور طریقوں کی پیروی میں ان کے موثر کام کو قابل بنانے اور سہولت دینے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے، حکومتی ادارے غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے خواتین کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ووٹر کے طور پر رجسٹر کرکے انتخابی فہرست میں صنفی فرق ختم کرنے کی بھرپور توجہ مرکوز کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی نے پہلے سال کے دوران ریکارڈ قانون سازی کرتے ہوئے 18 بل پاس کیے جبکہ اہم نوعیت کے 23 بل منظوری کے آخری مراحل میں ہیں۔ پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون نچلی سطح پر اختیارات وفنڈزکی منتقلی سے حقیقی تبدیلی لائے گا کیونکہ نیبر ہڈ کونسل اور پنچایت کے ذریعے ہر محلہ اور گاؤں کی سطح پر بلدیاتی ادارے قائم ہونگی،نئے بلدیاتی نظام میں میئرمکمل خود مختاراورتمام ترقیاتی اداروں کو کنٹرول کر سکے گا۔

بشارت راجہ

مزید : صفحہ آخر