پٹر ول کی قیمت میں اضافے کے  خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے

پٹر ول کی قیمت میں اضافے کے  خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئے

  



  تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 50فیصد اضافے اور پیٹرول کوٹیکانفاذکے خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ایرانی میڈیاکیمطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور کوٹہ مقرر کئے جانے کیخلاف مشہد، برجند،شیراز، بندرعباس، ابادن، اہواز سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے ہوئے۔مظاہرین نے ٹریفک بلاک کردیا جبکہ   کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس پر بھی حملیکی کوشش کی۔ایران میں پٹرول کی قیمت 10 ہزار ریال فی لیٹر (47 روپے پاکستانی) سے بڑھا کر اب 15 ہزار ریال فی لیٹر (70 روپے پاکستانی) کر دی گئی ہے جب کہ 60لیٹرسے زائد پٹرول لینیوالے کو 30 ہزار ریال فی لیٹر (140 روپے پاکستانی) کی قیمت میں یہ خریدنا پڑے گا۔حکام کے مطابق اضافی آمدنی سے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

پیٹرول کی  قیمت

مزید : صفحہ آخر