مقبوضہ کشمیر،شہری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے،بھارتی فورسز کی فائرنگ

مقبوضہ کشمیر،شہری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے،بھارتی فورسز کی فائرنگ

  



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں زندگی قید ہو کر رہ گئی، مسلسل کرفیو کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہوگئے، بھارتی بربریت بھی حوصلے پست نہ کرسکی، مظالم کے باوجود کشمیریوں کا عزم جوان ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیاں 105 ویں روز میں داخل ہوگئیں، گھروں میں بند کشمیریوں کا صبر جواب دینے لگا، سری نگر، بڈ گام، پلواما، شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مخالف نعرے لگائے۔قابض فوج نے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال کیا، قابض بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی حکمت عملی اپنالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار وادی میں 550 روبوٹس تعینات کرے گی، اسلحے سے لیس یہ روبوٹس فائرنگ کرنے اور گرینیڈ پھینکنے کی صلاحیتوں کے بھی حامل ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول