بھارت کا ایک اور”مگ29“ جنگی طیارہ پرندے سے ٹکرا کر تباہ

بھارت کا ایک اور”مگ29“ جنگی طیارہ پرندے سے ٹکرا کر تباہ

  



گوا(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا ایک اور مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ بھارتی شہر گوا میں گر کر تباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹس باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے زیر استعمال طیارہ تربیتی مشن پر تھا جو اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد اس کے دائیں جانب کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

مگ29

مزید : صفحہ اول