حکومت بلوچستان، وزارت دفاعی پیداوار کا گوادر شپ یارڈ منصوبے پر اتفاق

حکومت بلوچستان، وزارت دفاعی پیداوار کا گوادر شپ یارڈ منصوبے پر اتفاق

  



کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اور وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان گوادر میں شپ یارڈ منصوبے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شپ یارڈ کے منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور بلوچستان کی معیشت بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی یوتھ اور نوجوان انجینئروں کو شپ یارڈ میں روزگار کے حصول کے لئے کراچی میں پیشگی تربیت دی جائے گی۔

منصوبے پر اتفاق

مزید : صفحہ اول