العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد مسلم لیگ (ن)اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلا ف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، سماعت 25نومبر کو ہوگی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن پہنچ سماعت کر یگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 25 نومبر کو نیب کی دو جبکہ نواز شریف کی ایک اپیل پر سماعت کریگا۔ نواز شریف نے جج ویڈیو سکینڈل کے تناظر میں اپیل پر پہلے فیصلہ کرنے کی استدعا کررکھی ہے،عدالت نے نیب کو جج ویڈیو کیس کے تناظر میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔
سماعت مقرر