3 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 125 ہوگئی

  3 نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 125 ہوگئی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے 3نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج کر لیاجس میں نظریہ پاکستان کونسل، پاکستان مسلم الائنس (دیوا ن)، پاکستان نیشنل پارٹی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 122 سے بڑھ کر 125 ہو گئیں۔ نظریہ پاکستان کو نسل، پاکستان مسلم الائنس(دیوان)، پاکستان نیشنل پارٹی کا اندراج ہوگیا،الیکشن کمیشن نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد تینوں جما عتوں کو درج کیانظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین احمد ذیشان، پاکستان مسلم الائنس(دیوان) کے چیئرمین بچو دیوان،پاکستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین محمد علی درانی ہیں،125 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں،الیکشن کمیشن میں درج 109 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں،سخت شرائط کے باوجود غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد پھر بڑھنے لگی،الیکشن ایکٹ میں درج نئے قا نو نی لوزامات کے باعث الیکشن کمیشن نے 200 سے سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا تھا۔

نئی سیاسی جماعتیں

مزید : صفحہ اول