وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب،سات نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر کو طلب،سات نکاتی ایجنڈا جاری

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر منگل کو ہوگا، اجلاس میں اہم امور زیر غور آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 نومبر بروز منگل کو طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی اور سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کور کمیٹی کے فیصلوں پر کابینہ کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی، اجلاس میں کابینہ کو قومی ٹیرف پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی۔ نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں وزارتوں اور محکموں میں سی ای او اور ایم ڈی کی خالی اسامیوں پررپورٹ پیش کی جائے گی، وزارت انڈسٹریز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ وفاقی انشورنس محتسب کی تعیناتی بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول