انڈر انوائسنگ روکنے،امپورٹرز کی آسانی کیلئے درآمدات کے قوانین تبدیل کردئیے، شبر زیدی

انڈر انوائسنگ روکنے،امپورٹرز کی آسانی کیلئے درآمدات کے قوانین تبدیل ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ انڈر انوائسنگ کو روکنے اور درآمد کنندگان کی آسانی کیلئے درآمدات پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات پر درآمد کنندگان کی آسانی کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شبر زیدی نے کہا کہ تبدیلیاں یونٹ آف میرمنٹ سسٹم اور ویلیو ایشن یونٹ میں کی گئی ہیں، درآمد کنندگان اس بارے میں مزید تجاویز دیں۔چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ عمل انڈر انوائسنگ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول