مودی سرکار کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئی دہلی اور بنگلور میں دفاتر پر چھاپے

مودی سرکار کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئی دہلی اور بنگلور میں دفاتر پر چھاپے

  



نئی دہلی(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کو دکھانے سے روکنے کیلئے مودی سرکار نے ایک اور بھونڈی کوشش کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیم کے دفاتر پر چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نئی دہلی اور بنگلور میں واقع دفاتر پر چھاپے مارے گئے اور عملے کو ہراساں کیا گیا۔بھارتی سی بی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چھاپے وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی شکایت کے بعد مارے گئے تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کارروائی میں کوئی شواہد بھی ہاتھ لگے یا نہیں۔برطانوی غیر سرکاری تنظیم نے بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید : صفحہ اول