وزیر اعظم 2دن کی چھٹی پر، کوئی سرکاری کام نہیں کریں گے

وزیر اعظم 2دن کی چھٹی پر، کوئی سرکاری کام نہیں کریں گے

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے بعد وزیراعظم نے دو دن کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے ویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزارا۔وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو سارا دن کسی سرکاری وپارٹی مصروفیات میں حصہ نہیں لیا۔ وہ آج اتوار کو بھی کسی سرکاری و پارٹی مصروفیت میں حصہ نہیں لیں گے نہ کسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عام طور پر عمران خان کی بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے تھے۔

وزیراعظم /چھٹی

مزید : صفحہ اول