عمران خٓن کو اپوزیشن کیساتھ سیز فائر،عوامی فلاح و بہبود کے کام کرنا ہونگے:پرویز الٰہی

  عمران خٓن کو اپوزیشن کیساتھ سیز فائر،عوامی فلاح و بہبود کے کام کرنا ...

  



اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ق) کے رہنما ء، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے عمران خان کو اب اپوزیشن کے سامنے سیز فائر کر دینا چاہیے، عوامی فلاح و بہبو د کیلئے بھی کام کرنا ہوگا، پکڑ دھکڑ چھوڑ کر عوام کو ریلیف اور معاشی حالات بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے، نواز شریف کو کچھ ہو جاتا تو کابینہ میں بیٹھے لوگوں نے بھا گ جانا تھا، نقصان عمران خان کو ہونا تھا، معاملہ حل ہونے پر ان کو مبا ر کباد پیش کرتا ہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے اگرسیز فائر کر دیا ہے اور اب امن و سکون کیساتھ قو می اسمبلی و سینیٹ کے جلاس ہو رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔کوئی بھی حکومت آئے اسکو کام کرنے کیلئے ٹائم چاہیے ہوتا ہے اور حکومت کو اپنا فو کس عوامی ریلیف پر، اپوزیشن کیساتھ ملکر عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہیے کیونکہ اگر حکومت پانچ سال مکمل کرتی ہے، عوام کو ریلیف نہیں دیتی تو کیا وہ پانچ سال بعد لوگوں کو یہی بتائے گی ہم نے اتنے چور اور اتنے بندے پکڑے، اسی سوال پر حکومت تو کہتی ہے ہم کسی کو نہیں پکڑ رہے احتساب بیورووالے پکڑ رہے ہیں، پرویز الٰہی نے کہا اگر ایسا نہیں تو پھر حکومتی وزراء کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی ہم ان چورو ں کو پکڑیں گے اور فلاں کو پکڑ لیا جائیگا اورپھر بعدمیں ان لوگوں کو پکڑا بھی جاتا ہے۔ اس پکڑ دھکڑ سے عام لوگوں سمیت بیوروکریسی کو بھی کو ئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس سے وہ اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر پائے گی۔ جب نواز شریف کے معاملے پر وزیر اعظم نے انسانی بنیادو ں پر ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا تھا تو پھر کابینہ میں لے جانے کا کوئی تُک ہی نہیں بنتا تھا۔ذمہ داری وزیر اعظم کے اوپر تھی اگر نواز شریف کو کچھ ہو جاتا تو نقصان تو عمران خان کا ہوتاکیونکہ کابینہ میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان میں سے تو کسی نے نظر نہیں آناتھا، میں نے عمران خان تو مشور ہ دیا تھا جو لوگ آپ کو مشورے دے رہے ہیں ان کا کچھ نہیں جانا جو نقصان ہونا ہے وہ آپ کو ہی ہونا ہے لہٰذا نواز شریف کو علاج کیلئے باہر جانے دیں اگر وہ ایسا عدالتی فیصلے سے پہلے کر دیتے تو اس کا کریڈٹ بھی ان کو ملتا۔ پرویز الٰہی نے کہا نواز شریف کی وطن واپسی کا در ست وقت میں نہیں بتا سکتا، پہلے بھی کہا تھا نواز شریف کو علاج کیلئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے دیں اور یہی موقف چوہدری شجا عت کا بھی تھا، اس میں کوئی شک نہیں عمران خان کو برباد معیشت ورثے میں ملی اوراسکا بیڑہ غرق نواز اور شہباز شریف کیا تھا مگر اب عمران کو ملکی معیشت کو اور اوپر لے جانا ہو گا کیونکہ ہم بھی ملکی کی معاشی حالت کے بارے میں فکر مند ہیں ہم یہ باتیں تجربے کی بنیاد پر کرتے ہیں مگر ہماری باتیں کچھ لوگوں کو اچھی نہیں لگتیں، امید ہے عمران خان عوام کو ریلیف دینگے ابھی ہم حکومت سے ناامید نہیں ہوئے اگر ساتھ ساتھ خرا بی دور ہوتی رہے تو ملک آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا میاں صاحب نے صحتمند ہو کر پاکستان آنا ہے۔

پرویز الہٰی

مزید : صفحہ اول