چکدرہ،جے یو آئی کے کارکنوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

چکدرہ،جے یو آئی کے کارکنوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

  



اوچ دیر لوئر (نامہ نگار) چکدرہ پل چوکی‘جے یوآئی کے کارکنوں کا دھرنا تیسری روزبھی جاری رہا۔ پل چوکی تیسری روز بھی بند رہا عوام اور جے یوآئی کارکنوں کے درمیان زبانی تلخ کلامی سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہے گا مولانا عطاء الرحمن ودیگر مقررین چکدرہ پل چوکی کے مقام پر جمعیت علماء اسلام دھرناآج چھوتے روز میں داخل،جے یوآئی کارکنوں کا دھرنا تیسری روز بھی جاری رہا۔عوام وٹرانسپورٹ مین سڑک بند ہونے کی وجہ سے چکدرہ تا باڈوان روڈ استعمال کرتے رہے۔دوسری جانب عوام اور جے یوآئی کارکنوں کے درمیان روڈ بندش معاملہ پر تلخ کلامی ہوئی۔ گزشتہ روز صوبائی امیر جے یوآئی مولانا عطاء الرحمن نے شرکاء سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہے گا۔انتظامیہ پر امن احتجاج کو ختم نہیں کرسکتا ہے۔حکومتی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں۔دھرنے میں سوات،بونیر،لوئر اپر دیر،ملاکنڈ اور چترال کے کارکنان شریک ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے مولانا مفتی فضل غفور ڈویژن امیر جے یو آئی،جاوید اقبال جنرل سیکرٹری جے یوآئی لوئر دیر،صوبائی رہنماء قاضی غیاث، ضلعی امراء،اپر دیر،لوئر چترال،اپر چترال نے بھی خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر