ڈیرہ میں بجلی کنڈا مافیا کیخلاف کارروائی،11 منقطع
ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) واپڈا پیسکو سٹی ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ خان کی قیادت میں واپڈا پیسکو ٹیم کی پولیس کے ہمراہ ظہور آباد اور ضمیر آباد کے علاقوں میں کنڈہ مافیا کیخلاف کاروائیاں، 11ڈائریکٹ کنڈے پکڑ لئے۔تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو سٹی ڈویژن ملک عبدالحفیظ اور ایس ڈی او رورل یوسف زمان کی نگرانی میں سپرنٹنڈنٹ ثناء اللہ خان کی نگرانی میں پیسکو ٹیم نے ظہور آباد اور ضمیر آباد کے علاقوں میں کنڈہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پیسکو ٹیم نے بجلی کے گیارہ ڈائریکٹ کنڈے موقع پر پکڑ لئے، اس موقع پر پولیس بھی پیسکو ٹیم کے ہمراہ تھی۔