سیرت نبویؐ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،مفتی نجیب اللہ فاروقی

سیرت نبویؐ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،مفتی نجیب اللہ فاروقی

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)اہل سنت و الجماعت کے صوبائی رہنمااور شعلہ بیان مقرر مفتی نجیب اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ پوری دنیا کو انسانیت کی خدمت اور فلاح کا درس دیا ہے اور خدمت انسانیت میں ہی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی پوشیدہ ہے آج کے دور میں مسلمانوں کی زبو حالی کی وجہ سیرت طیبہ سے دوری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ خٹ کلے خورد میں میلاد مصطفی کی پر نور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اہل سنت و الجماعت کے ضلعی صدر قاری عابد شاہ، مفتی سردار علی حقانی، مفتی اسد ایاز سمیت اہل سنت و الجماعت خیبر پختونخواہ کے سینئر رہنما اور کارکن موجود تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا دنیا کا واحد ملک ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ دنیا کا واحد اسلامی ملک میں نہ تو حکمرانوں نے اورنہ عوام نے نفاذ شریعت کیلئے کچھ کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عقیدہ ختم نبوت سے نہ چھیڑیں ورنہ نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں کیونکہ اس ملک کے عوام عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور نہ کرنے دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر