وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: ڈسٹرکٹ سیشن جج ملاکنڈ

وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے: ڈسٹرکٹ سیشن جج ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ سیشن جج /ضلعی قاضی صاحب مالاکنڈاورنگزیب خان خلیل نے کہاہے کہ وکلاء برادری کودرپیش مسائل کوبہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے وکلاء برادری قانون کی بالادستی کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔ان خیالات کااظہارسیشن جج اورنگزیب خان خلیل نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ باربٹ خیلہ کے نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پربارکے صدرافتخاریوسفزئی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری علی محمدایڈوکیٹ سمیت تمام کابینہ نے حلف لیا۔اس موقع پربارکے صدرافتخاریوسفزئی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مالاکنڈبارکے وکلاء برادری کوجومشکلات درپیش ہے ہم سیشن جج سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وکلاء برادری کودرپیش مسائل حل کریں تاکہ ائندہ کیلئے بھی وکلاء برادری کومشکلات کاسامان نہ ہو۔سیشن جج اورنگزیب خان نے وکلاء برادری کویقین دلایاکہ ان کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر