آخرت میں شفاعت رسول ؐ سے اُ مت کی بخشش ہوگی،عبدالقدیر اعوان
پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ معاشرہ جہاں بہت سی کمزوریوں کے ساتھ انحطاط کا شکار ہے وہاں ہمارے درمیان فروعی اختلاف کووہ درجہ دے دیا ہے کہ آپس میں اختلافات اور جھگڑے فروغ پارہے ہیں اسی طرح آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کو منانا یا نہ منانا یہ بھی باہم انتشار کا سبب بن رہا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطا ب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلیوں اور ان دعوؤں سے عشق رسول کوثابت نہیں کر سکتے کہ جب تک ہمارے اعمال دین اسلام کے مطابق نہ ہوں ہمارالین دین اسلامی نہ ہو وعدوں کاپاس رکھتا ہواگریہ سب کچھ اعمال سے لے کر معاملات تک آپﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نہ ہو گا تو ہماری شہادت جھوٹی ہو جائے گی اور ہمارے تمام اعمال ضائع ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ آخرت میں جب حساب کتاب شروع ہوگا وہاں بھی شفاعت رسول سے امت رسول کی بخشش ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ آج وہ اعمال اختیار کریں کہ آپ ﷺ کی شفاعت کے مستحق ٹھہریں اللہ کریم ہمیں اپنی ذات سے نکل کر اللہ اورررسول کی رضا کرنے کے لئے اعمال اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں انہو ں نے کشمیر پر ہندوستان کی فوج کے تسلط کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج 100 دن ہوگئے کشمیری مسلمانوں پر کس طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ہمارے مقتدر اداروں کو چا ہئے کہ وہ ان مسلمان بھائیوں کے لئے عملی کردار ادا کریں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ اپنے ملک پاکستان کو مضبوط کرنا ہوگا اگرہم عسکری لحاظ سے لے کر اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوں گے تو پھر کسی کی جرأت نہ ہو گی کہ وہ ہمارے ملک کے مسلمانوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھے۔