پشاور میں نکاسی آب کا ناقص نظام،بارش عوام کیلئے عذاب بن گئی

پشاور میں نکاسی آب کا ناقص نظام،بارش عوام کیلئے عذاب بن گئی

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے شہر میں مختلف جگہوں پر بارش کا پانی عوام کیلئے عذاب بن گیا نکاسی اب کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے بارش کا پا نی سڑکوں پر تلاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جبکہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہونے کیساتھ شہریوں کو بھی پیدل چلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اس ھوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں اندرون شہر،یونیورسٹی روڈ،بورڈ بازار،ہشتنگری اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا نظر اتا ہے جبکہ بارشوں کاپانی سڑکوں پر کھڑ ہونا کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور پیدل چلنے والے عوام کو بھی مشکل رہتی ہے عوامی حلقوں نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے موسم میں عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے مناسب اقداما ت کریں جبکہ مخلتف علاقوں میں نالوں کی صفائی پر بھی توجہ دے تاکہ عوام کو رلیف میسر ہو۔

مزید : پشاورصفحہ آخر