تائیکوانڈو چیمپین شپ میں ڈیرہ کی حرا خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

تائیکوانڈو چیمپین شپ میں ڈیرہ کی حرا خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز تائیکوانڈو چیمپین شپ میں ڈیرہ کی حرا خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا،تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری 33ویں نیشنل گیمز میں آئی ایس تائیکوانڈو اکیڈمی ڈیرہ اسما عیل خان سے شامل ہیوی ویٹ میں ڈیرہ اسما عیل خان کی بیٹی حرا خان نے کانسی کا تمغہ حا صل کر لیا، حرا خان ڈیرہ اسما عیل خان میں خیبر پختونخواہ کے تائیکوانڈو ٹرینر نصیر بلوچ اور زرار خان سے تربیت حاصل کرتی رہی ہیں اور وہ نیشنل گیمز کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسما عیل خان سے خیبر پختواہ کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔حرا خان نے اپنی کامیابی کو اپنے خاندان والدہ اور ٹرینرز کی محنت اور دعاؤں کا ثمر قرار دیاہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر بھرپور حکومتی سرپرستی حاصل ہو تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک اور ڈیرہ اسما عیل خان کی نمائندگی کرینگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر