تیمرگرہ، ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 3افراد لقمہ اجل 3شدید زخمی

تیمرگرہ، ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 3افراد لقمہ اجل 3شدید زخمی

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ )تیمرگرہ کے نواحی علاقہ سیار درہ میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے تین افراد جان بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا تیمرگرہ پولیس کے مطابق تیمرگرہ سے سیار درہ جانیوالی ڈاٹسن پنو کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے اقبال ولدمحمد حیات، ایک خاتون زوجہ کبیر خان اور ایک سا لہ بچی دعاجان بحق جبکہ تین افراد شیراز ولد شیر علی، زوجہ شیر علی اور مرتضیٰ ولد حیات خا ساکن شمشی خان تا لاش شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کور تر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیاگیا پولیس زرائع کے مطابق جان بحق اور زخمی افراد ایک شادی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی تیمرگرہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر