نوشہرہ، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی جانب سے مڈل کا امتحا ن بورڈ سے لینا مسترد

نوشہرہ، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کی جانب سے مڈل کا امتحا ن بورڈ سے لینا ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)پرایؤیٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نے اٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال کے اختتامی ماہ میں بچوں سے بورڈ کا امتحان لینا زیادتی ہوگی اس سلسلے میں پین ضلع نوشہرہ کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر فضل حکیم منعقد ہوا جس میں پین ضلع نوشہرہ کے تمام عہدیداروں کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں نوشہرہ کے سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی اس اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے زریعے صوبائی حکومت اور بورڈ کے چیئر مین سے مطالبہ کیا گیا کہ سال کے اختتام پر ایک دم بچوں سے بورڈ کا امتحان لینا بچوں پر ظلم کے مترادف ہو گاکیونکہ بچے ذہنی طور پر بورڈ کے امتحان کیلئے تیار نہیں ہے لہذا والدین اور طلبا و طالبات کے مطالبے پر پین ضلع نوشہرہ اور پرنسپلز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال اٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ملتوی کر دیا جائے اس کے ساتھ ساتھ ایک اور قرارداد پاس کی گئی کہ نہم اور دہم جماعت کا کمپوزٹ امتحان کی بھی شدت سے مخالفت کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر