ٹانک میں رنگڑہ روڈ فرنٹیئر کور سے تعمیر کیا جائیگا،کرنل فہد

        ٹانک میں رنگڑہ روڈ فرنٹیئر کور سے تعمیر کیا جائیگا،کرنل فہد

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)پیازہ بند خیل سے زنگڑ ہ اور زدرانہ تک روڈ فرنٹیر کور فنڈسے تعمیر کیا جائیگا کرنل فہد۔تفصیلات کے مطابق 244ونگ کمانڈر دواتوئی کرنل فہد نے جنوبی وزیرستان کے دور افتادہ علاقہ زنگڑہ کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر قبائلی رہنما ملک ضیاء الدین اور دیگر مشران نے انکا استقبال کیا استقبالی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کرنل فہد نے کہا کہ فرنٹیر کور علاقہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر انہوں نے پیازہ بند خیل سے لیکر گاؤں زنگڑہ اور زدرانہ تک فرنٹیر کور کے فنڈ سے سڑک بحالی کا اعلان کیااس موقع پر قبائلی رہنما ملک ضیا ء الدین اور دیگر مشران نے متاثرہ گھروں کے سروے میں ونگ کمانڈردواتوئی کا شکریہ ادا کیا قبائلی مشران نے علاقہ میں فرنٹیر کور کی خدمات کو سراہااور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر