ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،مولانا نیاز

ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،مولانا نیاز

  



بنوں (بیورورپورٹ)تنظیم وحدت اساتذہ ضلع بنوں کے صدر مولانا محمد نیاز،جنرل سیکرٹری مولانا لطیف الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات مولانا عثمان اللہ خان نے اپنے الگ الگ پیغام میں حالیہ ڈی پی سی میں ترقی پانے والے اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معماران قوم ہیں ملک کی ترقی کا دارومدار انکی محنت پر منحصر ہے کیونکہ ملکی تعمیر و ترقی کے پیچھے یہی طبقہ کارفرما ہے اور یہ سب انکی مرہون منت ہے۔لہذا حالیہ ڈی پی سی میں جملہ امیدوران این ٹی ایس اور دوسرے پرانے اساتذہ کرام جس کو پروموشن اور دوسرے سکیل میں ترقی دی گئی ہیں ایک خوش آئند اقدام ہے اور ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر