تعلیم اور صحت کو اولین تر جیح دی جائیگی، محمد شہزاد ارباب

تعلیم اور صحت کو اولین تر جیح دی جائیگی، محمد شہزاد ارباب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(نامہ نگار) وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزادارباب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم اور صحت کو ترجیحات میں رکھا ہوا ہے تعلیم سب کے لئے نعرہ پر عمل پیرا ہوکر خیبر پختون خوا میں صوبائی حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے،دنیا میں تعلیم کے میدان میں پاکستان کو آگے جانے کے لئے لمبا سفر طے کرنا ہوگا کیوں کہ معیاری تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،پاکستان میں 22 لاکھ بچے سکول سے بائر ہیں جن میں خیبر پختون خواہ ایک کروڑ بچے سکولز سے بائر ہیں وہ ہفتہ کے روز ایبٹ آباد پبلک سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے مشیر برائے ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ضیاء اللہ بنگش، لیفٹینٹ جنرل(ر) ایاز سلیم رانا، کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی کے علاوہ اساتذہ، والدین اور طلباء بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کا کہنا تھا ایبٹ پبلک سکول میں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں آج دوبارہ اپنے گھر آنے کا موقعہ ملا زمانہ طالب علمی کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، انہوں نے سکول کے ترقیاتی کاموں کے لئے خصوصی گرانٹ بھی دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا کی ضروریات کو ضرور پورا کریں گے انہوں نے اساتذہ اور بالخصوص طلباء کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر مبارکباد دی اور اساتذہ پر زور دیا وہ طلباء کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں طلباء ہمارے ملک کے روشن مستقبل میں اہم رول رکھتے ہیں اور عملی میدان میں سول و عسکری اداروں میں خدمات انجام دینگے قبل ازیں طلباء نے خوبصورت ٹیبلو،علاقائی رقص،اردو انگلش تقاریر بھی پیش کیں اور پرنسپل ڈاکٹر سید وقار علی رضوی نے بھی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، اور طلباء کی بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ایک ماہ کی بونس تنخواہ دینے کا اعلان کیا ،مہمان خصوصی نے ایبٹ آباد پبلک سکول کے نوتعمیر سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا اور امتحان میں سالانہ کارکردگی پر طلباء میں ٹرافیاں،شیلڈ،ایوارڈ،کیش پرائز تقسیم کیئے، ایبٹ آباد پبلک سکول کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔