سرائے نورنگ،پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل

      سرائے نورنگ،پرانی دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدودمیں پرانی دشمنی کی بناء پرملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا‘اس سلسلے میں تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ نعمت اللہ ولدمسعودخان سکنہ وانڈاسمندی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گذشتہ شب وہ اپنے بھائی امتیازاورچچامشال خان کے ہمراہ بیٹھک میں موجودتھے اورگپ شپ کے بعدسونے کی تیاری کررہے ہیں کہ گلی سے گالم گلوچ کی آوازیں سنی گئی تواس دوران بھائی امتیازباتھ روم کی چھت پر چڑھ کرگلی کی جانب ٹارچ روشن کیا توپانی تالاب کے ساتھ اعتزازولدمشال اورممتازولدمحمدنوازنے دونوں نے ہم پربہ نیت قتل فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اُن کابھائی امتیازجان بحق ہوگیاجبکہ میں خوش قسمتی سے بال بال بچ گیاجبکہ ملزمان موقع واردات سے درارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ پرانی قتل مقاتلے کی دشمنی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر