بنوں،حاجی سردراز خان مرحوم کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے

بنوں،حاجی سردراز خان مرحوم کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے

  



بنوں (بیورورپورٹ)خدائی خدمتگار اور سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان کے بڑے بھائی حاجی سردراز خان مرحوم کی پانچویں برسی آج بروز اتوار منائی جارہی ہے تحصیل ڈومیل کے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فدامحمد خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حاجی سردراز خان کی پانچویں برسی کے سلسلے میں آج بروز اتوار دن دس بجے ناظم ہاؤس خوڑگئی تحصیل ڈومیل میں برسی کی تقریب منعقد کی جائیگی جسمیں ختم قرآن خوانی کی جائیگی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی جائیگی جبکہ مرحوم کی خدمات کو بھی سراہا جائیگا انہوں نے کہا کہ برسی منانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عوام کی خدمت کرنے والوں کو دنیا ہمیشہ یاد رکھتی ہے حاجی سردراز خان نے زندگی بھر عوام کی خدمت کی اور اپنی خدمت کی وجہ سے وہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر