پیپلز ایس ایف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا اعلان

  پیپلز ایس ایف خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا اعلان

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کمیٹی نے پشاور ڈویژن کے لئے نئے کابینہ کا اعلان کردیا جبکہ طاہر خان صدر،احمد اخوندزادہ جنرل سیکرٹری اور بابر فیاض خلیل کو پی ایس ایف آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایف مردان ڈویژن کے نومنتخب کابینہ نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر بابر فیاض خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پارٹی کا ہر اول دستہ ہے کیونکہ طلباء اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی شانہ بشانہ کھڑے تھے تاہم پارٹی میں طلباء کیلئے ایک مقام ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بڑے بڑے لیڈروں نے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز زمانہ طلب علم سے کی اس موقع پر نومنتخب صدر نے عزم کیا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلباء کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے اور ہر فورم پر طلباء کے آواز بن کر ان کی حقیقی نمائندگی کرینگے،جبکہ نومنتخب کابینہ میں سلمان دانش سینئر نائب صدر اور صدام صافی کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کر دئیے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر