ایماندار، محنتی سول ڈیفنس آفیسر کا ڈیرہ سے تبادلہ،عوام سراپا احتجاج

ایماندار، محنتی سول ڈیفنس آفیسر کا ڈیرہ سے تبادلہ،عوام سراپا احتجاج

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) ایک سال کے قلیل عرصہ میں ایماندار، محنتی سول ڈیفنس آفیسر کا ڈیرہ سے تبادلہ، اہلیان ڈیرہ سراپا احتجاج، تبادلے کی فوری منسوخی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے رہنما سہیل احمد اعظمی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری دفاتر میں افسران کی کارکردگی انتہائی ناگفتہ بہ ہے وہیں اعلیٰ افسران کی جانب سے میرٹ اور قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ اعجاز احمد سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ جو کہ عرصہ 3سال بعد ڈیرہ تعینات ہوئے تھے کو ایک سال بعد ہی ڈیرہ سے نوشہرہ تبدیل کردیا گیا حالانکہ انہوں نے ایک سال کی تعیناتی کے عرصہ کے دوران سکول، کالجز، سرکاری ملازمین اور ملوں میں تربیت اور عاشورہ محرم اور میلوں میں کیمپ لگاکر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔تاجر رہنما نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ اعجاز احمد کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر